میرے قریب آنے سے ہی تمہیں گھبراہٹ ہونے لگتی ہے، جبکہ میں تمہارا شوہر ہوں اور جس کے ساتھ دن دہاڑے گھومتی پھرتی ہو تب تو شرم نہیں آتی۔" ایمان نے بڑے افسوس سے اس کو دیکھا، وہ اتنی گری ہوئی بات کرے گا اس نے سوچا تک نہ تھا۔
"آپ کو شرم آنی چاہیے اپنی بیوی کے بارے میں ایسی بات کرتے ہوئے۔" طنزیہ لہجے میں اس نے بڑے ضبط سے کہا تو زاویار نے ایک زور دار تھپڑ اس کے گال پر دے مارا، وہ جھٹکے سے بیڈ پر جا گری، آنسو آنکھوں کی سرحد پار کر کے چہرے کو بھگونے لگے۔
"ایک گاڑی آپ لے کر گئے تھے جبکہ دوسری گاڑی نانو لوگ، ڈرائیور کال پک نہیں کر رہا تھا، ڈاکٹر ارسلان کا روٹ یہی تھا ان کے اصرار پر میں ان کے ساتھ آگئی۔ زاویار اپنی سوچ ٹھیک کریں، اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھاتے آپ کی غیرت کہاں چلی گئی۔" روتے روتے وہ چیخ پڑی۔
"جسٹ شٹ اپ! میں مر تو نہیں گیا تھا جو تم مجھے فون نہ کر سکیں اور ہاں آج کے بعد تم جاب پر نہیں جاؤ گی، بہت کر لیا شوق اس کا۔" آخری بات پر وہ رونا بھول کر اسے دیکھتی رہ گئی، وہ کیسے ایسا کر سکتا تھا جبکہ وہ جانتا تھا کہ یہ اس کا پیشہ ہی نہیں اس کا شوق بھی تھا۔ زور سے دروازہ بند کرتا وہ باہر نکل گیا، ہاتھوں میں چہرہ چھپا کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دی، جانے اس شخص کے ستم ختم ہونے بھی تھے یا نہیں۔
📚 Explore novels from different categories including:
Romantic Urdu Novels
Forced Marriage Stories
Rude Hero Based Novels
Age Difference Love Stories
Haveli Based Romantic Novels
New & Trending Urdu Novels 2025
✨ All novels are available in high-quality PDF format, compatible with Mobile, PC, and Android devices, so you can read anytime, anywhere.
🔍 Visit ZNZ NOVELS to discover more heartfelt Urdu stories by famous writers and enjoy free online reading and downloading.
👉 Stay connected with ZNZ NOVELS for daily updates of the latest Urdu novels and complete stories.

No comments:
Post a Comment