Chahatain Aisi By Laraib Momin Complete - ZNZ NOVELS
”کون تھا وہ ہینڈسم؟“ وہ جوہی میں کے پاس آ کر بیٹھی وہ پوچھنے لگی۔
”کون؟“ وہ غالباً سمجھی نہیں۔
”ارے وہی جو آوازیں دیتا آیا تھا۔“ سیمیں بولی۔
”انکل ہیں میرے“۔
”تمہارے انکل!“ سیمیں اچھل پڑی۔
”ہاں کیوں!“ وہ اس کی حیرت پر حیران ہوئی۔
”دھت انکل بھلا ایسے ہوتے ہیں۔ اتنے۔۔۔“
بک کیا رہے ہیں۔“
”سیمیں وہ پاپا کے کولیگ تھے اس واسطے ہم انہیں انکل کہتے ہیں۔“
”تم بھی کہتی انکل ہی ہو اسے؟“
”ہاں۔“
”ڈفر! اتنا ہینڈسم آدمی تم نے انکل بنا رکھا ہے اسے کچھ اور نہیں بنا سکتی تھیں۔“ سیمیں نے گہرا سا منہ بنایا تھا۔
”اور کیا بناتی بھلا!“ وہ ہنوز حیران تھی۔
”شوہر تو بنا ہی سکتی تھیں نا۔“
”شٹ اپ سیمیں فضول بکواس مت کرو۔“ اس نے برا مان کر ڈانٹ دیا تھا۔
”ٹھیک ہے تم انکل ہی بنائے رہنا۔ میں تو شوہر بناؤں گی اسے اپنا۔“ سیمیں کہہ کر ہنس رہی تھی۔ پھر مزید کچھ دیر باہر بیٹھ کر وہ چلی گئی تھی اور وہ اپنی روز مرہ کی مصروفیات میں مگن ہو گئی تھی۔ سیمیں کی بات پر اس نے کوئی توجہ نہیں دی تھی مگر اس وقت اس کے دل کو کچھ ہوا تھا جب اس نے سیمیں کے پاپا کو لا کر ڈرائنگ روم میں بٹھایا تھا۔ سیمین کے جانے کے تین دن بعد وہ آئے تھے گیٹ اسی نے کھولا تھا اور وہ پوچھنے لگے تھے۔
”تم ہدیہ ہو؟“
”جی مگر میں نے آپ کو نہیں پہچانا۔“ وہ بولی تھی۔
”میں عابد زیدی ہوں۔ سیمیں تمہاری دوست، میری بیٹی ہے۔“ انہوں نے تعارف دیا تو وہ انہیں ڈرائنگ روم میں لے آئی تھی۔
”مجھے واثق عباس سے ضروری بات کرنی ہے۔ کیا وہ گھر میں ہے؟“ صوفہ پر بیٹھتے ہی وہ پوچھنے لگے۔
”جی ہیں میں بھیجتی ہوں۔“ وہ کہتی ہوئی چلی گئی تھی اور جب چائے کی ٹرے اٹھائے ڈرائنگ روم میں داخل ہونا ہی چاہ رہی تھی کہ معاذ واثق کی آواز نے قدم روک لیے تھے وہ عابد زیدی سے کہہ رہا تھا۔
”نہیں مسٹر زیدی مجھے آپ کی بیٹی سے شادی نہیں کرنی۔“
”ہاں لیکن کیوں؟“
”دیکھیں واثق صاحب میں اس سے پہلے بھی اپنی مرضی مسلط کرنے کی قائل نہیں رہا لیکن اس کا انداز کچھ الگ ہے۔“
”مسٹر واثق فیصلہ میں جلدی نہ کریں آپ سوچ کر جواب دیں میں انتظار کر سکتا ہوں۔“ وہ کہہ رہے تھے۔
”سوچنے کے بعد بھی میرا یہی جواب ہو گا۔ آپ انکار کی زحمت نہ کریں۔“ اس کا انداز ہنوز ٹوک ہی تھا۔ ”ٹھیک ہے آپ کی بیٹی ہدیہ کی دوست ہے، اس رشتہ کے تحت وہ جب چاہے اس گھر میں آ سکتی ہے لیکن کسی اور رشتہ کے تحت میں اسے اس گھر میں آنے کی کبھی اجازت نہیں دوں گا۔“
”ٹھیک ہے مگر اتنے واضح انکار کی وجہ بھی تو بتائیں مجھے آپ۔“
”وجہ بتانا ضروری نہیں ہے۔ اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ مجھے آپ کی بیٹی سے شادی نہیں کرنی پلیز آپ جا سکتے ہیں۔“ وہ بولا تھا اور عابد زیدی اٹھ کر چلے گئے تھے تب وہ چائے کی ٹرے لیے راہداری میں کھڑی تھی کچن میں واپسی چلی آئی تھی۔
”سیمیں کی بچی نے ایسا کیوں سوچا ان کے بارے میں۔“ اسے سیمیں پر تاؤ آیا تھا۔
”سوچ لیا تو کیا ہوا۔ تم کیوں جل رہی ہو۔ تم تو انکل کہتی ہونا انہیں“ اس کے اندر سوال و جواب شروع ہو چکے تھے۔
”سگے انکل تو نہیں ہیں نا وہ تو پاپا کے کولیگ تھے اس لیے۔“
”یہ صفائیاں کیوں پیش کر رہی ہو۔ سیدھے سیدھے اقرار کر لو نا کہ سیمیں کا ان کی طرف جھکاؤ تمہیں پسند نہیں آیا۔“
”ہاں نہیں آیا۔“
”مگر کیوں؟“
Chahatain Aisi By Laraib Momin Complete - ZNZ NOVELS
📚 Explore novels from different categories including:
Chahatain Aisi By Laraib Momin Complete - ZNZ NOVELS
✨ All novels are available in high-quality PDF format, compatible with Mobile, PC, and Android devices, so you can read anytime, anywhere.
Chahatain Aisi By Laraib Momin Complete - ZNZ NOVELS
🔍 Visit ZNZ NOVELS to discover more heartfelt Urdu stories by famous writers and enjoy free online reading and downloading.
Chahatain Aisi By Laraib Momin Complete - ZNZ NOVELS
👉 Stay connected with ZNZ NOVELS for daily updates of the latest Urdu novels and complete stories.

No comments:
Post a Comment