ZUBI NOVELS ZONE PK – Discover the latest Urdu novels, love stories, and emotional tales by popular Urdu writers. Read complete and ongoing romantic novels online at Zubi Novels Zone PK.

پیڈ گروپ جوائن کریں

مکمل ناولز، ای بکس اور پریمیم مواد تک رسائی حاصل کریں

1000 700

Breaking

Wednesday, June 17, 2026

Tum Ko Paa Liya by Sidra Complete - ZNZ NOVELS

 Tum Ko Paa Liya by Sidra Complete - ZNZ NOVELS



 Tum Ko Paa Liya by Sidra Complete - ZNZ NOVELS


“غصے میں کہہ دیا تھا فراز غلطی ہوگئی ہے بچے سے۔ غصے میں تو طلاق نہیں ہوتی نا انسان کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور کیا کر رہا ہے۔” تائی کہ رہی تھیں اور ابو بے یقینی سے ان کے ڈھیٹ بنا پن کو دیکھے جارہے تھے۔ “طلاق ؟ مسئلہ طلاق کا ہے؟“ ابو نے بے یقینی سے پوچھا تھا۔ تائی ان کے سوال پر جزبز ہو کر رہ گئیں۔ حیرت سے ابو کو دیکھا۔ “ماتھے پر نشان دیکھو گلے پر ہاتھ پر پیروں پر۔ مسئلہ طلاق کا ہے؟
” اس کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے میں نے تو یہ سوچا تھا کہ بھائی کے ہاں بیاہ رہا ہوں۔ اپنوں میں۔۔۔بیٹی سمجھتے ہیں۔ کتنی غلط فہمی کا شکار تھا میں۔” ابو کے الفاظ ٹوٹتے جا رہے تھے۔ تائی نے ان کی بات بیچ میں کاٹی۔ “واللہ اللہ کی قسم کھا کر کہتی ہوں فراز بیٹی سے بھی بڑھ کر سمجھا ہے۔ کیا کمی تھی اس کو پوچھیں اپنی بیٹی سے؟
ہر طرح کی آزادی دے رکھی تھی۔ اب تم جذبات میں ایسا فیصلہ مت کرو۔ ایک عدد تھپڑ مار بھی دیا تو شوہر تو مجازی خدا ہوتا ہے۔ یہ حق رکھتا ہے۔۔۔تمہارا بھائی بھی تو مجھے۔۔۔” “نہیں رکھتا حق۔۔!” ابو چلائے تھے۔ وہ نہیں رکھتا حق، کوئی بھی اپنی بیوی کو مارنے کا حق نہیں رکھتا۔ میرے بھائی نے اگر آپ کو مارا بھی تو
ہر بار میں آپ کے سامنے ہوا بھائی سے لڑ پڑتا تھا آپ کے حق کے لیے۔” “ہم مولوی صاحب سے یہ مسئلہ ڈسکس کریں گے، کوئی حل نکل آئے گا فراز عزت کا معاملہ ہے۔” تایا نے
پہلی بار سنجیدگی سے اپنی تئیں بہت اہم بات کہی تھی۔ ابو استہزائیہ ہنسے تھے۔ “عزت کی ہی تو بات ہے بھائی۔ دو سالوں تک میری بیٹی اس درندے کی مار سہتی رہی۔ کتنی بار اپنی عزت نفس کے قتل پر روئی ہو گی۔ جسمانی درد تو کہیں دور رہ جاتا ہے عزت نفس کے کچلنے کے درد کے آگے۔ اور مسئلہ ختم ہو چکا ہے بھائی۔ طلاق دی ہے آپ کے درندے بیٹے نے۔ اب یہ مسئلہ بھی ختم ہو چکا اور یہ رشتہ بھی۔”
ابو کا لہجہ آخر میں مضبوط ہوگیا۔ “اے زیتون! تم ہی بولو کچھ ناں۔ سات بیٹیاں ہیں۔ ابھی پہلی بیٹی کو طلاق ہو جائیگی تو باقی کا کیا ہوگا۔ لوگ طرح طرح کی باتیں کریں گے۔ سمجھاؤ اپنے میاں کو۔” تائی نے آخری حربہ بھی ستعمال کرنا چاہا۔ زیتون بی بی پلوشہ کے ساتھ بیٹھی بے آواز رورہی تھیں۔ جانے اپنی بیٹی کے زخموں پر یا تائی کی باتوں پر!


📚
PDF FILE — FREE DOWNLOAD
Complete
LanguageUrdu
FormatPDF
Size4 MB
Pages14
PublisherZNZ
StatusComplete
Download Prepare Ho Raha Hai...
5
Download Ready!
Aapka file ab kholaa ja raha hai...

No comments:

Post a Comment