ZNZ Novels – Discover the latest Urdu novels, love stories, and emotional tales by popular Urdu writers. Read complete and ongoing romantic novels online at Zubi Novels Zone.

پیڈ گروپ جوائن کریں

مکمل ناولز، ای بکس اور پریمیم مواد تک رسائی حاصل کریں

1000 700

Breaking

Search For Fev Novel

Friday, April 24, 2026

Teri Rah Main Teri Chah Main By Atiqa Ayub Complete - ZNZ NOVELS

 Teri Rah Main Teri Chah Main By Atiqa Ayub Complete - ZNZ NOVELS


Old sharing se select Rude hero+ After marriage nice family story hai with mature writing must read ♥️🌹🌹


Hero Umar rude sa hai heroin Zainab se shadi ho chuki hai🥰 Hero izhar k mamly mai thora kanjus hai jbke heroin uski utni hi deewani hai🙂Aik achi love story hai🥰

Happy ending hai ♥️♥️👩‍❤️‍💋‍👨


 Teri Rah Main Teri Chah Main By Atiqa Ayub Complete - ZNZ NOVELS


"کیا آپ اسے دو منٹ کے لیے بند نہیں کر سکتے؟" اس کے منہ سے بے اختیار ہی نکل گیا تھا۔ جواباً اس کے لائٹر جلاتے ہاتھ ایک لمحے کے لیے رکے، اگلے ہی لمحے اس نے بڑے سکون سے سلگایا اور اس کی اس حرکت پر وہ غصے سے سرخ ہوگئی تھی یعنی کہ حد ہوگئی۔

اس کے اندر کی خودسری اب ایک بار پھر جاگ اٹھی  تھی، علی، سارا، چاچی۔۔۔۔۔۔ وہ سب بھول گئی اور اسے سے آگے ہو کر اس نے سگریٹ اس کے ہاتھ سے چھین کر بازو پیچھے کر لیا جب کہ عمر اس کی اس حرکت پر اسے آگ برساتی نظروں سے دیکھ رہا تھا،


   مگر اس نے بازو آگے نہیں کیا تھا، وہ ڈٹ گئی تھی۔

"یہ دے دیں مجھے۔" آنکھوں کے برعکس لہجہ بلا کا پرسکون تھا۔

"پہلے میری بات سنیں۔" وہ بے خوفی سے بولی۔ وہ کھول کے رہ گیا تھا۔

"زینب۔۔۔" اس کا لہجہ تنبیہی تھا، دھمکاتا ہوا۔ وہ سر جھکا گئی تھی مگر سگریٹ ابھی بھی اس کے ہاتھ میں دبا تھا۔ اگر وہ ضدی تھا تو پھر اس نے ابھی زینب فاطمہ کی ضد بھی نہیں دیکھی تھی، چلو آج دیکھ ہی لے۔


"آئی سیڈ۔۔۔۔ واپس کریں۔" وہ اب ایک ایک لفظ چبا رہا تھا، سکون ختم ہو رہا تھا۔ زینب نے آہستہ سے سگریٹ والا ہاتھ آگے کیا اور اسے واپس کرنے کے بجائے اپنے ہونٹوں سے لگا لیا، دوسرے ہی لمحے اس کے حلق سے چیخ نکل گئی تھی۔


"اوہ مائی گاڈ۔۔۔۔" سب کچھ اتنا اچانک ہوا تھا کہ وہ اسے روک ہی نہیں سکا اور اس کے ہونٹ جلنے پر وہ ہوش میں آیا۔ ایک جھٹکے سے اسے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا اور دوسرے ہاتھ سے اس سے سگریٹ چھیننی چاہی مگر اس نے مٹھی بند کر لی تھی۔ ہتھیلی بھی ہونٹوں کی طرح جل اٹھی تھی، تکلیف کے مارے اس کی آنکھوں سے متواتر پانی بہہ رہا تھا، دانت اس نے اتنی سختی سے ہونٹوں پر جمائے ہوئے تھا کہ خون رسنے لگا تھا۔ سگریٹ بند مٹھی میں بجھ چکی تھی۔ جب کہ وہ حیران سا ماؤف دماغ کے ساتھ اسے دیکھ رہا تھا اور وہ بہتی آنکھوں کے ساتھ ان بے تاثر آنکھوں میں لکھی حیرانی کی تحریر پڑھ رہی تھی۔

کتنی خواہش تھی کہ وہ ان آنکھوں میں کبھی کوئی تاثر دیکھے تو ثابت ہوا عمر سعید! تمہیں پڑھنے کے لیے مجھے ہر بار خود کو تکلیف دینی ہوگی۔ وہ یک ٹک اسے دیکھ رہی تھی۔


ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں

ان آنکھوں سے وابستہ افسانے ہزاروں ہیں


   کمرے میں — یہ ہی آواز گونج رہی تھی، وہ کچھ لمحے بے بس سا اسے دیکھے گیا پھر بہت شدت سے اپنے ساتھ لگا لیا۔


"پاگل ہیں آپ؟" لہجہ پرسکون — اور آنچ دیتے جذبوں کی شدت لیے ہوئے تھے۔

خول اتر رہا تھا، وہ بند آنکھوں کے ساتھ مسکرائی تھی جب کہ وہ ہر چیز بھلائے بس مرہم رکھ رہا تھا پوری شدت کے ساتھ، پورے جذبوں کے ساتھ۔۔

۔

 Teri Rah Main Teri Chah Main By Atiqa Ayub Complete - ZNZ NOVELS


📚 Explore novels from different categories including:



 Teri Rah Main Teri Chah Main By Atiqa Ayub Complete - ZNZ NOVELS


✨ All novels are available in high-quality PDF format, compatible with Mobile, PC, and Android devices, so you can read anytime, anywhere.


 Teri Rah Main Teri Chah Main By Atiqa Ayub Complete - ZNZ NOVELS


🔍 Visit ZNZ NOVELS to discover more heartfelt Urdu stories by famous writers and enjoy free online reading and downloading.


 Teri Rah Main Teri Chah Main By Atiqa Ayub Complete - ZNZ NOVELS


👉 Stay connected with ZNZ NOVELS for daily updates of the latest Urdu novels and complete stories.



📘 Novel Info

Pages: 22
Size: 3.1 MB
Year: 2026
Language: Urdu
0%

No comments:

Post a Comment