Chand Rat Se Juri Khushiyan By Sadia Abid Complete – ZNZ Novels
SEO TITLE:
Chand rat se juri khushiyan Novel By Sadia abid Complete – ZNZ | Free Urdu Novel PDF Download
META DESCRIPTION:
Read Chand rat se juri khushiyan Novel By Sadia abid Complete for free on ZNZ – Zubi Novels Zone. Download the full PDF instantly. A romantic Urdu novel — perfect for fans of Pakistani romantic fiction.
POST BODY:
Chand rat se juri khushiyan Novel By Sadia abid Complete – ZNZ
"ہیلو...... مسٹر زرہان شاہ! آج آپ کی بیٹی کی آیا نہیں آئی اور وہ بہت رو رہی ہے، اگر آپ کے پاس فرصت ہو تو آ کر بیٹی کو سنبھال لیں۔" زرہان شاہ کے ہیلو کہتے ہی اس نے کہا تھا اور کوئی جواب سنے بغیر فون رکھ دیا تھا۔ زرہان شاہ نے لب بھینچ کر غصہ کنٹرول کیا اور اپنی اہم میٹنگ کینسل کر کے گھر کا رخ کیا تھا۔
زرینہ جس روز گئی تھی اسی روز زرہان شاہ نے بیٹی کی دیکھ بھال کے لئے گورنس رکھ لی تھی مگر اس نے تیسرے ہی دن چھٹی کر لی تھی، وہ شدید غصے میں تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"آپ...... آخر یہ کر کیا رہے ہیں؟ کس سے پوچھ کر میری وارڈروب کو ہاتھ لگایا ہے، میں آپ سے پوچھ رہی ہوں؟" وہ اس کی سنے بغیر اپنے کام میں مصروف تھا، وشال نے اس کے ہاتھ سے ہینگر کھینچا تھا، زرہان شاہ نے پوری الماری خالی کر دی تھی اور سامان اٹھا کر وشال کے روم سے باہر نکل گیا تھا، وشال ناسمجھی کے عالم میں تلملاتی ہوئی دوبارہ اس کے سر پر پہنچ گئی تھی۔
"میں پوچھتی ہوں آپ کس کی اجازت سے میرا سامان اپنے روم میں لائے ہیں، آپ نے جس مقصد کے تحت مجھ سے بندھن باندھا تھا وہ ڈیوٹی میں پوری ایمانداری سے نباہ رہی ہوں تو اس سب ڈرامے کی کیا...ضرورت ہے؟" وشال پرسکون سے انداز میں تیاری کرتے زرہان شاہ سے کہہ رہی تھی جو سارا سامان کمرے میں چھوڑ کر آئینے کے سامنے کھڑا بال بنا رہا تھا۔
"ڈرامے میں نہیں آپ کرتی پھر رہی ہیں اور آپ سمجھتی ہیں کہ میں یہاں آپ کو بیوی کا حق دینے کی نیت سے لایا ہوں تو آپ غلطی پر ہیں کیونکہ مام واپس آ رہی ہیں (زرہان شاہ کی سوتیلی ماں جو اپنے سگے بیٹے کے ساتھ امریکہ میں رہتی تھیں) اور جس روم میں آپ نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے وہ مام کا ہے اور میں ویسے بھی نہیں چاہتا کہ ہمارے ادھورے رشتے کی تلخیوں کی بھنک بھی مام کو پڑے۔" وہ مکمل اس کی جانب گھوما تھا جبکہ وہ تو اس کی پہلی بات پر ہی اٹک گئی تھی، اس نے کتنی بڑی بات کتنی آسانی سے کر دی تھی، اس نے بمشکل آنکھوں کو بہنے سے روکا تھا اور چہرے کو جھکا کر آنسوؤں کو آنکھ کی دہلیز عبور کرنے سے روک کر اس نے چہرہ اٹھایا تھا جو ضبط کے مارے لہو چھلک رہا تھا۔
"واہ...... زرہان شاہ! کیا کہنے ہیں آپ کے، ہر طریقے سے میں ہی قصور وار ہوں، آپ نے صرف اپنی بیٹی کو ماں دینے کے لئے میرے ساتھ جو کیا ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتا، میرا تماشا بناتے تو آپ کو غیرت نہیں آئی مگر خود تماشا بننے کی وجہ سے خوفزدہ ہیں، مگر کان کھول کر سن لیں مسٹر زرہان شاہ، اگر آپ کو بیوی کی ضرورت نہیں ہے تو میں بھی آپ جیسے شوہر کی تمنا نہیں رکھتی تھی اور یاد رکھیے گا جب میں ایک مظلوم بچی کی خوشی اور آرام کی خاطر اور اپنی ماں کی پرورش کو طعنے سے بچانے کی وجہ سے اس جہنم میں رہنا پسند کر سکتی ہوں تو صرف اپنی خودداری اور انا کی خاطر بھی سب کچھ کر سکتی ہوں۔" ایک عجیب سی مسکراہٹ چہرے پر لاتے ہوئے کہا تھا اور تھوڑا سا آگے بڑھ کر فروٹ کی ٹوکری میں سے چھری نکالی تھی اور زرہان شاہ کے کچھ بھی سمجھنے سے پہلے ہی وہ چھری کو اپنی گوری کلائی پر پھیرتی چلی گئی تھی، زرہان شاہ ششدر سا اس کی کلائی سے نکلتے خون کو دیکھ رہا تھا۔
"وش...... وشال...... تم نے یہ کیا کیا؟" وہ لپک کر اس تک آیا تھا اور وہ زرہان شاہ کو دیکھ کر درد کے باوجود مسکرا دی تھی۔
"زرہان شاہ! ایک محبت کے دور ہو جانے کے بعد زندگی میں آنے والی محبت کو ٹھکراتے نہیں چلے جاتے، مگر آپ نے محبت ٹھکرانے کے ساتھ میری عزتِ نفس کو اپنی پرانی محبت کے قدموں تلے روند ڈالا، آپ نے عورت کو کبھی سمجھا ہی نہیں، آپ کو اگر اپنی بیٹی کے لئے ماں چاہیے تھی تو پہلے اس عورت کو احترام دیتے اور پھر دیکھتے وہ کیسے آپ کی امیدوں پر پورا اترتی ہے مگر......" اس کی اب سانسیں اٹکنے لگی تھیں۔
"مگر آپ...... آپ نے ایسا...... نہیں...... کیا، مگر...... اس عورت نے...... پھر بھی آپ کی...... بیٹی کو...... اپنایا...... ماں جیسی محبت دی اور آپ پھر...... بھی اسے...... اس قابل...... نہیں جانتے...... کہ محبت نہیں تو...... عزت اور احترام...... ہی اسے دے دیں۔ عزتِ نفس...... کے بغیر...... جیا نہیں جاتا...... زرہان...... اور میں بھی روز...... جی اور مر رہی تھی اور...... میں نے سوچا...... سوچا کہ روز روز کے...... مرنے سے کہیں بہتر ہے کہ میں اک بار...... ہی موت کو...... گلے...... سے...... لگا لوں"۔
۔
ZNZ – Zubi Novels Zone is Pakistan's most reliable source for free Urdu novels online. Whether you enjoy romantic stories, forced marriage plots, or bold romantic fiction — we have it all in one place.
You can read Chand rat se juri khushiyan Novel online for free or download the complete PDF to enjoy on your mobile, PC, or Android device. No sign-up required. Instant access.
Why read on ZNZ?
- 100% free — no subscription needed
- High-quality PDF downloads
- New novels added daily
- Works on all devices
- Trusted by millions of Urdu readers across Pakistan
Download Chand rat se juri khushiyan Novel By Sadia abid Complete PDF – ZNZ
Join millions of Urdu readers who trust ZNZ – Zubi Novels Zone for their daily dose of romantic Urdu novels, complete episode-based stories, and free Pakistani fiction.
KEYWORDS:
Chand rat se juri khushiyan Novel, Chand rat se juri khushiyan Novel By Sadia abid, Chand rat se juri khushiyan Novel PDF, Chand rat se juri khushiyan Novel Complete, Sadia abid novels, ZNZ urdu novels, free urdu novels, urdu novel pdf download, romantic urdu novels, urdu novels 2025, pakistani romantic novels, complete urdu novel, urdu love story, free pdf urdu books, online urdu novel reading, romantic urdu novel, zubinovelszone, urdu fiction online

No comments:
Post a Comment